کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اضافے کا اطلاق 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا

نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا (فوٹو: فائل)

کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 37 پیسے تک اضافہ کردیا۔

فی یونٹ بجلی کے نئے نرخ مقرر کردیئے گئے جس کے تحت 300 سے 700 یونٹ تک 2 روپے 15 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب 300 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 17 روپے 60 پیسے ادا کرنا ہوں گے۔


نئی قیمتوں میں 700 یونٹس سے زائد بجلی کے استعمال پر 3 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور 700 سے زائد یونٹ کا فی یونٹ ریٹ 20 روپے 70 پیسے مقرر کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔

کے الیکٹرک کے مطابق اضافے کا اطلاق 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا، 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 10 روپے 20 پیسے ہی ادا کرنا ہوں گے۔
Load Next Story