ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون زخمی

زخمی خاتون سفینہ بی بی کو طبی امداد کیلئے قریبی صحت مرکز منتقل کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر۔ فوٹوفائل

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر راولاکوٹ سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں منڈھار کی رہائشی خاتون سفینہ بی بی زخمی ہوگئی، سفینہ بی بی کو طبی امداد کے لئے قریبی صحت مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

 
Load Next Story