ڈالر کی قدر گرنے کے بعد سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی
سونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 59 ہزار 842 روپے ہوگئی۔
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ فوٹو:فائل
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 69 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات سونے کی مقامی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے جہاں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1283 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 69 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 59 ہزار 842 روپےہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 870 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 745 روپے88 پیسے پر مستحکم رہی۔