واجبات بڑھنے پرگارنٹیزکا ڈیٹا تاخیرسے جاری کیاجانے لگا

پہلے اعدادوشمارماہانہ جاری کیے جاتے تھے،30جون کاڈیٹااگست میںجاری کردیاگیا

پہلے اعدادوشمارماہانہ جاری کیے جاتے تھے،30جون کاڈیٹااگست میںجاری کردیاگیا

وزارت خزانہ نے مختلف پبلک سیکٹر انٹرپرائزز(پی ایس ایز) کیلیے قرضوں کی مد میں دی جانے والی ضمانتوں کے حکومت پرواجبات میں اضافے کے باعث اعدادو شمار کے اجرا میں تاخیر شروع کر دی ہے اور ڈیٹا کئی کئی ماہ بعد جاری کیا جارہا ہے، 30 جون تک کے اعداد وشمار اگست میں جاری کیے گئے حالانکہ اس سے پہلے یہ اعدادوشمار ماہانہ بنیادوں پر باقاعدگی کے ساتھ جاری کیے جاتے تھے۔


قبل ازیں اپریل تک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے مگر مئی کے اعدادوشمار کو خفیہ رکھا گیا ہے جبکہ جولائی کے اعدادوشمار تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں، اعدادوشمار کے اجرا میں 2 ماہ تاخیر کے باوجود حکومت کے ذمے پی ایس ایز کیلیے گارنٹیز کی مد میں واجبات 34.5ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ سے دستیاب دستاویز کے مطابق 30جون 2012 تک حکومت پرگارنٹیز کی مدمیں واجب الادا قرضے 34.5 ارب روپے کے اضافے سے 497.9 ارب روپے سے بڑھ ہوکر 532.4 ارب روپے ہوگئے، ملکی کرنسی میں حکومت کے ذمے واجبات 30 جون 2012 کو2.3ارب روپے کمی کے ساتھ 278.2 ارب روپے جبکہ غیر ملکی کرنسی میں یہ واجبات 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 2 ارب 68 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
Load Next Story