پیپلز پارٹی کا بینظیربھٹو قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

کیس میں فریق بننے کے لئے مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں، پیپلز پارٹی کی عدالت سے درخواست

پیپلز پارٹی کی جانب سے کیس میں وکیل مقرر کئے جانے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا ہے۔ فوٹو: فائل

بینظیر قتل کیس میں پیپلز پارٹی نےساڑھے پانچ سال بعد فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔


کیس میں فریق بننے کے لئے پیپلز پارٹی نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے رجوع کیا ہے جس میں عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا حق ہے کہ وہ اپنی شہید قائد کے کیس میں فریق بنے لہٰذا کیس میں فریق بننے کے لئے مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے کیس میں وکیل مقرر کئے جانے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا ہے اور مقدمے کے نقول کے حصول کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس ساڑھے 5 سال سے اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت 8 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
Load Next Story