پاکستان کی افغان مہاجرین کے معاملے پر افغانستان اور ایران کو مذاکرات کی دعوت

وزیر سیفران شہریارآفریدی نے ایرانی وزیر خارجہ اور افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کو دعوت نامے ارسال کردیے

افغان مہاجرین کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں ہوگا، وزارت سیفران (فوٹو: فائل)

پاکستان نے افغان مہاجرین کے معاملے پر افغانستان اور ایران کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے افغانستان اور ایران کو افغان مہاجرین کے لیے سہ فریقی مذاکرات کی دعوت دے دی ہے اور اس حوالے سے وزیر سیفران شہریار آفریدی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کو دعوت نامے ارسال کردیے ہیں۔

وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ اور افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کے علاوہ یو این ایچ سی آر کے نمائندہ برائے ایشیا کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔
Load Next Story