کراچی میں فوج بلانا غیر جمہوری عمل ہوگا ہزار خان بجارانی

ہمارے دروازے سب کیلیے کھلے ہیں، لیاری میں گینگ وار پر قابو پانے کیلیے کوشاں ہیں

پیپلزپارٹی ایک قومی پارٹی ہے جس کا وجود ملک کے کونے کونے میں ہے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کراچی میں فوج بلانا غیر جمہوری عمل ہے، ہمارے دروازے سب کیلیے کھلے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز میر ہزار خان بجارانی نے سرکٹ ہائوس مکلی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انھوں نے کہاکہ لیاری پیپلزپارٹی کا دل اور جان ہے اور ہمیشہ بلاتفریق یہاں کے عوام کی خدمت کی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ لیاری گینگ وار کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔




پیپلزپارٹی ایک قومی پارٹی ہے جس کا وجود ملک کے کونے کونے میں ہے اور یہ وقت ثابت کرے گاکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو کیوں کمزور کیا گیا،پارٹی کی ہمیشہ پالیسی رہی ہے کہ سبجماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں تاکہ عوام کی خدمت کی جاسکے۔ پیپلزپارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ہے، یہ سب جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ متحدہ کا کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ غیر جمہوری عمل ہے۔

، ہمیں جمہوریت سے پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ٹھٹھہ ضلع کے 82 اسکولوں کی چھتیں نہیں ہیںکیونک صوبائی حکومت کے پاس فنڈز کی کمی ہے اور وفاقی حکومت نے یقین دلایا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی مدد کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ ٹھٹھہ کی ناکارہ سڑکیں جلد تعمیر ہوجائیںگی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ شیرازی برادری ہمارے بھائی ہیں ان کے لیے ہمارے دل میں عزت ہے۔
Load Next Story