دہلی میں خواتین کو سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان
دہلی میں 40 لاکھ صارفین سفر کے لیے بسوں اور میٹرو سروس کا استعمال کرتے ہیں جن میں 30 فیصد خواتین ہیں
دہلی میں 40 لاکھ صارفین سفر کے لیے بسوں اور میٹرو سروس کا استعمال کرتے ہیں جن میں 30 فیصد خواتین ہیں۔ فوٹو : فائل
وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں خواتین سرکاری بسوں اور میٹرو سروس میں مفت سفر کرسکیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجر وال نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں خواتین کے بسوں میں سفر کو محفوظ اور مفت بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، مرکز سے منظوری کے بعد آئندہ دو سے تین ماہ میں خواتین سرکاری بسوں اور میٹرو سروس میں سفر مفت کرسکیں گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ اروند کیجر وال نے غیر معمولی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے عوام سے تجاویز دینے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ جلد ازجلد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، اس منصوبے میں اس سال 7 سو کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوں گے، اب بس مرکز (وفاقی حکومت) کی منظوری کا انتظار ہے۔
خواتین کے لیے سرکاری بسوں میں مفت سفر کا اعلان وزیراعلیٰ اروند کیجر وال کی جماعت عام آدمی پارٹی کی حالیہ لوک سبھا انتخابات میں دہلی کی تمام 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے دوبارہ اپنی حکومت قائم کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس فیصلے کو اپنی جماعت کی جانب سے عوام کے لیے جیت کا تحفہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ دارالحکومت میں 40 لاکھ سے زائد صارفین سرکاری بسیں اور میٹرو سروس استعمال کرتے ہیں جن میں سے 30 فیصد خواتین ہیں یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، زیادہ ترخواتین کرایہ زیادہ ہونے کے سبب دیگر ذرائع آمد و رفت کو ترجیح دیتی ہیں۔