سلواوور ریٹ، ایک اوور پر 10رنز پنالٹی عائد کرنے کی تجویز

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 31 اگست 2013
فوری طور پرکپتان کومعطل کیا جائے(چیپل)کوچز کیخلاف بھی ایکشن لیں، مارٹن

فوری طور پرکپتان کومعطل کیا جائے(چیپل)کوچز کیخلاف بھی ایکشن لیں، مارٹن

لندن: بین الاقوامی کرکٹ میں سلو اوور ریٹ کا مسئلہ نیا نہیں ہے لیکن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچویں اوول ٹیسٹ کے تیسرے دن میزبان ٹیم کی سست روی نے اسے مزید اُجاگر کردیا۔

کرکٹ ویب سائٹ نے اس کے ممکنہ حل پر بات چیت کی، سابق انگلش کپتان جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ سست روی برتنے والی ٹیم پر ایک اوور پر 10رنز کی پنالٹی عائد کرنی چاہیے، میں گذشتہ 20 برسوں سے کہہ رہا ہوں کہ سلو اوور ریٹ کی پاداش میں کپتان کی معطلی کا حربہ ٹیموں کو اس معاملے میں متحرک بنانے کیلیے کارگر نہیں رہا،اس معاملے میں بھی امپائرز سوالیہ بے بس دکھائی دیتے ہیں کیونکہ کوئی قانون موجود نہیں،وہ سزا دینے کا اختیار نہیں رکھتے، دانستہ طور پر بولنگ میں تساہل برتنا جرم ہے اور اس کی سزا ہونی چاہیے، محض جرمانے سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔

پلیئرز بہت زیادہ رقم کمانے کی وجہ سے واجبی جرمانے کی پرواہ نہیں کرتے، سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ای ین چیپل نے کہاکہ فوری طور پر کپتان کو معطل کردینا چاہیے، سابق کیوی کپتان مارٹن کرو نے کہاکہ ڈی آر ایس کو ختم کرنا مناسب ہو گا،سلو اوور ریٹ کی صورت میں ابتدائی وارننگ کے بعد رنز کی پنالٹی عائد کردینی چاہیے،آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہارپر کا کہنا ہے کہ سلو اوور ریٹ پر عائد شدہ پنالٹی میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے کی صورت میں سوالہ نشان بنی رہے گی، میرے خیال میں اس کا سادہ حل ہی ہمارے زیر استعمال ہے، سابق کیوی بولر کرس مارٹن نے کہاکہ صرف کپتان کو ہی سزاوار قرار دینا کافی نہیں،منتظمین کو کوچز کیخلاف ایکشن لینے پر بھی غور کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔