بھارتی مندر میں داخل ہونے والے دلت ہندو پر بہیمانہ تشدد
مودی سرکار کی دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد سے اقلیتوں پر مظالم کا یہ پانچواں بڑا واقعہ ہے
مودی سرکار کی دوبارہ حکومت آنے کے ایک ہفتے میں اقلیتوں پر مظالم کا پانچواں بڑا واقعہ ہے۔ فوٹو : ویڈیو گریب
بھارت میں نچلی ذات کے سمجھے جانے والے ہندو اقلیت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو مندر میں داخل ہونے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے ضلع پالی میں ہندو پنڈتوں اور پجاریوں نے مندر میں داخل ہونے والے دلت نوجوان کو دھکے دیکر باہر نکال دیا، جنونی ہندوؤں نے نوجوان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
جنونی ہندوؤں نے ناصرف نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ پولیس میں نوجوان کیخلاف لڑکی کو چھیڑنے کا مقدمہ بھی درج کرادیا اور پولیس نے بھی برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر دلت اقلیت سے تعلق رکھنے والے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو حقائق سامنے آئے جس کے مطابق دلت نوجوان کو اچھوت کہہ کر مندر میں داخل ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں جہاں دیگر اقلیتوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں ہندو جنونیوں کی اشتعال انگیزی کا سامنا رہتا ہے وہیں خود ہندو اقلیت جیسے 'دلت' جنہیں اچھوت سمجھا جاتا ہے ان کے لیے بھی عرصہ حیات تنگ ہے۔