عوام یوگا سیکھیں مودی نے اپنی مشقوں کی اینی میٹڈ ویڈیو شیئر کردی
بھارتی وزیراعظم نے جسم کو چست اور توانا رکھنے کے لیے اپنی یوگا ورزشوں کی مشق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی
مودی نے یوگا کی ورزشیں کرنے کی اینی میٹڈ وڈیو سوشل میڈیا پر کردی (فوٹو : فائل)
یوگا کے عالمی دن پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے جسم کو چست اور توانا رکھنے کے لیے اپنی اہم ورزشوں کی مشق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
مودی نے اپنے ٹویٹ میں 21 جون کو یوگا کا دن منانے کا اعلان کرتے ہوئے نہ صرف اپنے مداحوں کو یوگا ورزشوں کی افادیت بتائیں بلکہ یوگا کو معمول بنانے کی ہدایت دی ساتھ ہی اپنی اپنی اینی میٹڈ ویڈیو بھی شیئر کی۔
وزیراعظم مودی نے لکھا کہ ' میں تمام لوگوں کو یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی نصیحت کروں گا اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں، یوگا کے بے پناہ فوائد ہیں یوگا کی ایک قسم 'ٹرائیکو ناسنا' کے عملے مظاہرے کی ویڈیو شیئر کر رہا ہوں اس سے مستفید ہوں۔
ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم کو یوگا کی ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مودی نے انتخابات کے آخری روز بھی ہمالیہ پہاڑوں میں ہندوؤں کے ایک مقدس مقام پر واقع غار میں بھی یوگا کی ورزشیں کی تھیں اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز سے ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔