فیصل آباد کے قریب قراقرم ایکسپریس پٹری سے اتر گئی ٹرینوں کی آمدورفت معطل

ایک ہفتے میں فیصل آباد اسٹیشن ہی کے قریب ٹرین کے پٹری سے اترنے کا دوسرا واقعہ

فیصل آباد اسٹیشن پر ٹرینوں کا پٹری سے اترنا معمول بنتا جارہا ہے فوٹو: فائل

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ قراقرم ایکسپریس کو منزل مقصود کی جانب روانہ کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد اسٹیشن پر تعینات عملے کی غفلت کی وجہ سے ٹرینوں کا پٹری سے اترنا معمول بنتا جارہا ہے۔ایک ہفتے کے دوران فیصل آباد اسٹیشن ہی کے قریب ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔
Load Next Story