چند دشمن عناصر قبائلی عوام کو ورغلا رہے ہیں وزیر اعظم
ریاست دشمن عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی، وزیراعظم
ریاست دشمن عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی، عمران خان. فوٹو:فائل
وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیورعوام کو ورغلا رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خارقمر میں بارودی سرنگ دھماکے میں جوانوں کی شہادت پر افسوس اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیورعوام کو ورغلا رہے ہیں، ریاست دشمن عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی، پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خارقمر میں لیفٹیننٹ کرنل، میجر اور دو اہلکار شہید
دریں اثنا صدر مملکت عارف علوی نے بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور دھماکے میں پاک فوج کے3 افسران اور ایک جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شر پسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کی بحالی کے دشمن ہیں، قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے۔