ججز کے خلاف ریفرنسز وکلاء کا 14 جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
حکومت ریفرنسز واپس لے جب کہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل مستعفی ہوں، وکلا رہنما
حکومت دو ججز کے خلاف بھیجے گئے ریفرنسز فوری طور پر واپس لے، وکلا رہنما (فوٹو: فائل)
وکلاء نے ججز کے خلاف ریفرنس واپس لینے اور وزیر قانون و اٹارنی جنرل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے 14 جون کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے وکلاء قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام صوبائی بار کونسلز اور اسلام آباد بار کونسل کا مشترکہ اجلاس تھا جس میں ججز کے خلاف ریفرنس پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اس سلسلے میں 14 جون کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کے خلاف ریفرنس، مزید انکشافات سامنے آگئے
وکیل رہنما نے کہا کہ ججز کے خلاف ایک کمزور ریفرنس لایا گیا اور حکومت اس پر اسٹینڈ کر رہی ہے، ہمیں شک ہے میچ فکس ہے، تمام وکلاء متفق ہیں کہ ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے اگر ریفرنس خارج ہو تو صدر اور وزیراعظم کو مستعفی ہونا چاہیے۔
امجد شاہ نے کہا کہ ججز کے احتساب کے خلاف نہیں مگر ریفرنس نہ تو مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے نہ جوڈیشل کونسل کے، حکومت ریفرنس واپس لے ورنہ ملک کو بہت نقصان ہوگا۔