ججز ریفرنسز پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے ہڑتال کا فیصلہ مسترد کردیا

پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی کا گھیراؤ بھی کیا۔

پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی کا گھیراؤ بھی کیا۔ فوٹو : فائل

ججز کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کے معاملے پر کراچی میں وکلا دھڑے بندی کا شکار ہوگئے اور پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے ہڑتال کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔


ججز کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے ہڑتال کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے پیر کو احتجاجی مظاہرہ کیا اور سندھ ہائیکورٹ سے ریلی بھی نکالی گئی، مظاہرے کے دوران وکلا نے 14 جون کو ہڑتال کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی کا گھیراؤ کرلیا۔

اس موقع پرسپریم کورٹ بارکے صدر اور ریلی کے شرکا کے مابین تکرار ہوئی، پی ٹی آئی کے حامی وکلا کا کہنا تھا کہ آپ کے فیصلے کو نہیں مانتے جس پر امان اللہ کنرانی نے کہا ہڑتال کا فیصلہ متفقہ ہے اور 14 جون کو ہڑتال ہر صورت میں ہوگی۔
Load Next Story