جنوبی کوریا سمندری طوفان بولاون سے 4 افراد ہلاک 12 لاپتہ

ایک سو چوالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔

ایک سو چوالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ فوٹو رائٹرز

KARACHI:
سمندری طوفان بولاون کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اوربارہ لاپتہ ہو گئے۔

سمندر میں شدید طوفان کی وجہ سے دو بحری جہاز چٹانوں سےٹکرا گئے، جس کے باعث جہاز کے عملے کے 4افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے، طوفان کے باعث کاروبار زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا۔


جنوبی کوریا کے اکثر علاقوں میں شدید بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔ ڈھائی سو سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ اسکول بھی بند ہیں۔

طوفان کے نتیجے میں ایک سو چوالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story