لاہور 4 ہزار ریٹائرڈ فوجی کنٹریکٹ پر بھرتی کرنےکا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارات اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس کے اعلی افسران نے فوجیوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارات اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس کے اعلی افسران نے فوجیوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا۔ فوٹو: ای پی اے

KARACHI:
جرائم کی روک تھام کے لئے چار ہزار ریٹائرڈ فوجیوں کو کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے ریٹائرڈ فوجی افسران کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔


ان ریٹائرڈ فوجیوں کو مالیاتی اداروں اور دیگر دفاتر میں تعینات کیا جائے گا، امید کی جارہی ہے کہ اس اقدام سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے شوکت علی کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔
Load Next Story