ہنگری میں سیاحوں کی ڈوبی کشتی کے ملبے سے مزید 4 لاشیں برآمد

اب تک 7 سیاحوں کو زندہ جب کہ 11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور تاحال 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں

ڈوبنے والی سیاحوں کی کشتی کو نکال لیا گیا۔ فوٹو : فائل

ہنگری میں ڈوبنے والی سیاحوں کی کشتی سے مزید 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری میں گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو بحری جہاز اور جنوبی کوریا کے سیاحوں کی کشتی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی تھی۔ کشتی میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 13 سیاح، 3 گائیڈز اور جہاز کے عملے کے 2 اراکین شامل ہیں۔


ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا جب کہ 7 لاشیں بھی نکالی گئی تھیں اور آج ایک سرچ آپریشن کے دوران کشتی کو سمندر کی تہہ سے نکالا گیا تو کشتی کے اندر مزید 4 لاشیں مل گئیں۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ مزید 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم لاشوں کے ملنے کی امیدیں دم توڑتی جارہی ہے، جنوبی کوریا کی حکومت اپنے شہریوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھنے پر مُصر ہے۔

واضح رہے کہ 29 مئی کو سیاحوں کی کشتی اور بحری جہاز کے درمیان تصادم کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے اور یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ تصادم میں کوتاہی کس کی تھی۔
Load Next Story