ن لیگ کا بجٹ پر اپوزیشن سے مل کر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ

قائد حزب اختلاف جمعے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کریں گے، ذرائع

قائد حزب اختلاف جمعے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کریں گے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بجٹ پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں (ن) لیگ نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (ن) لیگ وفاقی بجٹ پر آج پریس کانفرنس میں قوم کے سامنے تفصیل اور موازنہ پیش کرے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بجٹ پر تقریر کے نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، شہباز شریف جمعے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مالی سال 20-2019ء کا بجٹ پیش کردیا جس میں چینی، تیل، گھی، سی این جی، مشروبات، سگریٹ اور خشک دودھ سمیت دیگر کئی اشیا مہنگی کردی گئیں، بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی۔
Load Next Story