کوئٹہ میں فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ایک زخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

جاں بحق افراد کی شناخت محمد صدام اور محمد زئی سکنہ کے نام سے ہوئی فوٹوفائل

شہباز ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں فائرنگ سے دو لیویز اہلکار جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور سیکیورٹی اہلکار فوری موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ہوگئی جن میں لیویز اہلکار محمد صدام اورمحمد زئی گلستان شامل ہیں جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load Next Story