جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کر دی

کمیشن کی جسٹس مقبول باقرکو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اور لاہور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی بھی سفارش۔

جوڈیشل کمیشن نے اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم کو سپریم کورٹ کا جج اور ان کی جگہ جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عدالتی نظام سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے فرائض انجام دینے والے جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے اور جسٹس مقبول باقر کو ان کی جگہ سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں ہیں جو اس حوالے سے حتمی منظوری دے گی۔
Load Next Story