مون سون بارشوں کی صورتحال پر متعلقہ رپورٹ جاری

جولائی سے ستمبر کے دوران ہونے والی مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی، محکمہ موسمیات

بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشیں معمول اور معمول سے زائد ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون 2019ء سے متعلق بارشوں کی متوقع صورتحال جاری کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون 2019ء کے دوران بارشوں کی متوقع صورتحال جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں برس پاکستان میں مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی جو جولائی سے ستمبر کے دوران جاری رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشیں معمول اور معمول سے زائد ہونے کا امکان ہے جس کے باعث شدید موسمیاتی حالات کا سامنا بھی رہے گا اور دریاؤں اور نہروں میں سیلابی کیفیت رہ سکتی ہے تاہم بلوچستان اور سندھ میں معمول سے کم یا معتدل بارشوں کا امکان ہے اور میدانی علاقوں میں پارہ 2 سے 3 ڈگری زائد رہنے کا اندیشہ ہے۔
Load Next Story