کیک پر ’ماریہ کیری‘ کی جگہ سائنسداں ’میری کیوری‘ کی تصویر بنادی گئی

برطانیہ میں ماریہ کیوری کے مداح نے کیک بنانے کا آرڈر دیا جس کے جواب میں میری کیوری کی تصویر والا کیک موصول ہوا

برطانیہ میں بیکری نے آرڈر کے کیک پر ماریہ کیری کی بجائے میری کیوری کی تصویر بنادی۔ فوٹو: میٹرو ویب سائٹ

ماریہ کیری اس عہد کی مشہور گلوکارہ ہیں اور ان کے مداح نے جب ان کی تصویر والے کیک کا آرڈر دیا تو غلط فہمی کی بنا پر بیکری نےسالگرہ کے کیک پر مشہور کیمیاداں اور نوبیل انعام حاصل کرنے والی پہلی خاتون میری کیوری کی تصویر بنادی۔


ٹویٹر پر ہیریئٹ لائے نامی ایک شخص نے کیک کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ، ' برطانیہ میں میرے کزن نے اپنی سالگرہ پر ماریہ کیری کی تصویر والے کیک کا آرڈر دیا جو ماریہ کا مداح ہے۔ تاہم کیک پر گلوکارہ کی بجائے مشہور خاتون سائنسداں میری کیوری کی تصویر بنائی گئی تھی جو بہت بھلی معلوم ہورہی تھی۔'

میری کیوری کو ایک مرتبہ کیمیا اور دوسری مرتبہ طبیعیات پر نوبیل انعام سے نوازا گیا اورانہوں نے تابکاری بھی دریافت کی تھی۔ کیک پر تصویر دیکھ کر کہا ہے کہ یہ ماریہ کیری کی تصویر سے بھی بہتر ہے۔
Load Next Story