ننکانہ صاحب میں دوگروپوں میں مسلح تصادم 4 افراد جاں بحق
دونوں گروپس کے افراد معمولی جھگڑے کے بعد اسپتال آئے ہوئے تھے، پولیس حکام
ایک گروپ کے 3 جب کہ دوسرے گروپ کا 1 شخص مارا گیا، پولیس ذرائع. فوٹوفائل
BEIJING:
ڈسٹرکٹ اسپتال کے اندر 2 گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں دوگروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں پہلے معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا جس میں کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال ننکانہ صاحب لایا گیا، اور اسپتال میں دوبارہ جھگڑا ہونے پر دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے 3 اور دوسرے گروپ کا 1 شخص مارا گیا، جب کہ 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچ گئی۔