حمزہ قتل کیس کے 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

شہری کے قتل میں ملوث رینجر اہلکار شہزاد کے مقدمے میں2گواہوں کے بیانات قلمبند

شہری کے قتل میں ملوث رینجر اہلکار شہزاد کے مقدمے میں2گواہوں کے بیانات قلمبند، فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرورکورائی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے حمزہ قتل کیس کے ملزمان ڈرائیور ادریس اور گارڈ مشتاق کی درخواست ضمانت مسترد کردی ، سماعت کے موقع پر مدعی کے وکیل مجید کھوسو نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی جانب سے ماتحت عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔

جو زیرسماعت ہے،قانون کے مطابق داد رسی کا متبادل فورم ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ سے براہ راست رجوع نہیں کیاجاسکتا،ملزمان کو ماتحت عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ،عدالت نے وکلا طرفین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی،علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے شہری کے قتل میں ملوث رینجر اہلکار شہزاد کے مقدمے میں 2گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں ۔




جبکہ وکیل صفائی اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی پراسیکیوٹر شاہد محمود آرائیں نے جرح مکمل کرلی، عدالت نے مزید گواہوں کو آج طلب کرلیا ہے ، منگل کوجیل حکام نے ملزم کو فاضل عدالت میں پیش کیا تھا اس مقدمے کی سماعت کے موقع پر وکیل سرکار نے استغاثہ کے 2 گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کیلیے فاضل عدالت کے روبرو پیش کیا، گواہ پولیس اہلکارمظہر حیات نے عدالت کو بتایا کہ قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی وہ وہ جائے وقوع پر پہنچا تھا جہاں متاثرہ گاڑی کھڑی تھی اس کے سامنے مقدمے کے تفتیشی افسر نے گاڑی کو اپنے قبضے میں لیا تھا اور مشیر نامہ تیار کیا تھا۔
Load Next Story