راہول گاندھی کا بھارتی فوج کے تربیت یافتہ کتوں کو یوگا کرانے پر مودی سرکار پر طنز
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی کے یوگا کے شوقین ہونے کا مذاق بنایا
یوگا کے عالمی دن کے موقع پر مودی نے بھی اپنی یوگا کرتی تصاویر شیئر کی تھیں۔ فوٹو : ٹویٹر
اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھارتی فوج کے 'ڈوگ اسکواڈ' کی یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے مودی سرکار پر طنز کے نشتر چلا دیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بھارتی فوج کا حصہ تربیت یافتہ کتوں کو فوجی اہلکاروں کے ساتھ یوگا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
راہول گاندھی نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے تصویر کو ' نیا بھارت' کا کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی یوگا کے شوقین ہیں اور یوگا کے عالمی دن کے موقع پر مودی نے یوگا کرتے ہوئے اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں اسی وجہ سے راہول کی ٹویٹ کو وزیراعظم کا مذاق اُڑانے سے تعبیر کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر راہول گاندھی کی ٹویٹ پر بی جے پی کے حامیوں اور کانگریس کے کارکنان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور ایک دوسرے پر لطیفے بھی کسے گئے اور سوشل میڈیا زعفران زار بن گیا۔