عمران خان جتنی پابندیاں لگالیں عوام جانتے ہیں کہ ان کا وزیراعظم سلیکٹڈ ہے شیری رحمان
عمران خان سلیکٹڈ نہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟، رہنما پیپلز پارٹی
بلاول بھٹو زرداری کی زبان سے ادا ہونے والا سلیکٹڈ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیا ہے، شیری رحمان فوٹو: فائل
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان جتنی پابندیاں لگالیں لیکن عوام جانتے ہیں کہ ان کا وزیراعظم سلیکٹڈ ہے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ لفظ پرپابندی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان سے ادا ہونے والا سلیکٹڈ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیا ہے، انہوں نے بلاول نے ایک لفظ میں عمران خان کی پوری سیاست کو سمودیا، عمران خان نے سلیکٹڈ کے لفظ پر کل تالیاں بجائی تھیں اور آج قومی اسمبلی میں پابندی لگوادی، عمران خان اگر سلیکٹڈ نہیں ہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوارہے ہیں؟، عمران خان جتنی پابندیاں لگالیں، عوام جانتے ہیں کہ ان کا وزیراعظم سلیکٹڈ ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ اپنےحریفوں کو چور اور ڈاکو کہنے والےعمران خان کا لفظ سلیکٹڈ سے اتنا خوف مضحکہ خیزہے، جس شخص کی کونسلر کی سیٹ جیتنے کی اہلیت نہ ہو اور وہ وزیراعظم سلیکٹ ہوجائے تو ملک تو تباہ حال ہوگا، عمران خان کو سلیکٹ کرنے والوں نے انہیں پہلے میانوالی کا کونسلر بنوادیا ہوتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔