غیر قانونی اثاثے و مبینہ منی لانڈرنگ الزامات؛ نیب نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

لاہور  : نیب نے غیر قانونی اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں شہباز شریف کو 5 جولائی کو دن 11 بجے اصل قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلے میں شہباز شریف کو تمام متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، شہباز شریف پہلے بھی متعدد بار نیب میں پیش ہوچکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو نیب نے اسی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔