کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل

ایک دیور گرفتار، دوسرا دیور اور شوہر فرار


Staff Reporter April 28, 2024
ایک دیور گرفتار، دوسرا دیور اور شوہر فرار

اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے وارکرکے قتل کردیا گیا، پولیس نےخاتون کے قتل میں ملوث ایک دیوار کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،خاتون کےقتل میں ملوث ایک دیوراورشوہرفرارہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن تھانے کےعلاقے ایم پی آرکالونی مجیب گوٹھ میں گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے وارکرکے قتل کردیا گیاخاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

مقتولہ خاتون کی شناخت 35 سالہ عاصمہ زوجہ حفیظ اللہ کے نام سے کی گئی،مقتولہ خاتون 2 بچوں کی ماں تھی۔

ایس ایچ اواورنگی ٹاؤن جمال لغاری کے مطابق مقتولہ خاتون کو اس کے 2 دیوروں عنایت شاہ اورنیئر شاہ نےغیرت کے نام پربغدے اورہتھوڑے کے پے درپے وارکرکے قتل کیا،خاتون کے قتل میں اس کا شوہر حفیظ اللہ بھی ملوث ہے۔

مقتولہ خاتون کے شوہر نے ہی ملزمان کو اپنے گھر کی چابی دی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےخاتون کے قتل میں ملوث ایک دیورعنایت ولد سمن شاہ کوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،خاتون کےقتل میں ملوث ایک دیورنیئراورخاتون کا شوہر حفیظ فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے