آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو اسلام آباد میں ہوگی مولانا فضل الرحمان

اے پی سی کے فورم میں جو فیصلے ہوں گے اجلاس کے بعد تبصرہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان

اے پی سی کے آخر میں متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا،مولانا فضل الرحمان (فوٹو: فائل)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا اجلاس 26 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس کے اجلاس کا حتمی اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اے پی سی کا اجلاس 26 جون کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں تمام سیاسی جماعتی شرکت کریں گی اور اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔


مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی اجلاس کے حوالے سے تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی اور انہوں نے کسی قسم کی ناراضی کا اظہار نہیں کیا۔ اے پی سی کے فورم میں جو فیصلے ہوں گے اجلاس کے کے بعد تبصرہ ہوگا۔

 
Load Next Story