پیپلز پارٹی شہید بھٹو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی غنویٰ بھٹو

نچلی سطح تک حق حکمرانی منتقل کیا جائے،سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب

نچلی سطح تک حق حکمرانی منتقل کیا جائے،سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مظلوم عوام کی استحصالی نظام سے آزادی حاصل کرنے کی امنگ اور عالمگیریت کے ابھرتے نظریہ کے تناظر میں یہ امر لازم ہے کہ پاکستان کے عوام کو نچلی سطح تک حق حکمرانی منتقل کیا جائے تاکہ سامراجی قوتوں بالخصوص امریکا کے جانب سے پس ماندہ علاقوں پر عسکری و اقتصادی قبضہ کے خلاف مزاحمت کی جاسکے۔

وہ پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہی تھیں، غنویٰ بھٹونے کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے شام پر فوج کشی کے اعلان کے بعد وہاں کی پارلیمنٹ کی جانب سے حکومتی اعلان کو مسترد کرنے کی قرارداد ایک قابل ستائش امر ہے تاہم انھوں نے امریکی سینٹ اور کانگریس سے بھی مذکورہ قرارداد کی توقع کا اظہار کیا۔




انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی باوجود اسکے کہ ان کی جماعت نئے بلدیاتی نظام جو برطانوی راج کے دور کے کمشنری نظام کا چربہ ہے کو یکسر مسترد کرتی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ عوام پر اپنے تسلط کو برقرار رکھنے کیلیے مذاہب کی بھی غلط تشریح کرتے آئے ہیں، اس موقع پر سردار تاج محمد ڈومکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) کے بانی چیئرمین سالار انقلاب شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے 17ویں یوم شہادت کے سلسلہ میں سندھ میںہفتہ مرتضیٰ منایا جائے گا۔
Load Next Story