عمران خان سے ملاقات کرنیوالے لیگی ارکان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ

ناموں کی کنفرمیشن کے بعد انہیں نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی جائے گی

ناموں کی کنفرمیشن کے بعد انہیں نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی جائے گی (فوٹو: فائل)

MULTAN:
مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ جاکر ملاقات کرنے والے لیگی ارکان اسمبلی کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے لیگی ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات پر سخت موقف اپناتے ہوئے متعلقہ ارکان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم سے ملنے والے (ن) لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے


ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے سخت موقف اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ملاقات میں موجود ارکان کے ناموں کی کنفرمیشن کے بعد انہیں نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لوٹا بننے والے ارکان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے، رانا ثنااللہ

دریں اثنا پنجاب کے پارلیمانی امور میں راناثنا اللہ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، پارٹی موقف ہے کہ رانا ثنا اللہ اس ضمن میں سیاسی اور پارلیمانی طورپر بہتر ڈلیور کرسکتے ہیں تاہم اس ضمن میں پارٹی کے اندر مشاورت کی جائے گی۔
Load Next Story