مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی سے مسافر وین کی ٹکر 3 افراد ہلاک

بھارتی فوج ٹریفک حادثے کو حملہ سمجھ کر خوف زدہ ہوگئی اور امدادی کاموں میں رکاوٹیں ڈالیں جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا

ہلاک ہونے والوں میں ہندو خاندان کے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے سامبا ضلع میں بھارتی فوج کی گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم میں مسافر وین میں سوار 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثے کو حملہ سمجھنے والے خوف زدہ بھارتی فوج کے اہلکاروں نے سڑک کو آمد ورفت کے لیے بند کردیا۔


تیز رفتار اور بے قابو مسافر وین بھارتی فوج کی گاڑی کے پچھلے حصے سے ٹکرائی تو زور دار دھماکے کی آواز آئی جس سے بھارتی فوج کے اہلکاروں کے اوسان خطا ہوگئے اور ان کی دوڑیں لگ گئیں، وہ ٹریفک حادثے کو حملہ سمجھ کر خوف زدہ ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج کے خوف زدہ ہوجانے کے باعث امدادی کاموں میں تاخیر ہوئی جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت سنیتا رانی، گوپی کرشن اور ہرش بردان کے ناموں سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں رینو سرما، سمی راج، آشا دت اور ایک سالہ بچہ تکش کمار شامل ہیں۔

 
Load Next Story