سری لنکا خود کش حملوں کو روکنے میں ناکامی پر پولیس چیف اور سیکریٹری دفاع گرفتار
پولیس چیف، سیکریٹری دفاع سمیت 9 دیگر افسران کو مجرمانہ غفلت کے علاوہ قتل کی دفعات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے
قبل ازیں پولیس چیف نے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔ فوٹو : فائل
لاہور:
سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچوں اور ہوٹلوں پر 6 خود کش حملوں کو روکنے میں ناکامی پر پولیس چیف اور سیکریٹری دفاع کو حراست میں لے لیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں پولیس انسپکٹر جنرل پوجیتھ جایاسندارا اور سابق سیکرٹری دفاع ہیماسیری فرنانڈو کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں افسران گرفتاری کے وقت اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
پولیس چیف اور سیکریٹری دفاع کے علاوہ مزید 9 پولیس افسران کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب ان سب کو مجرمانہ غفلت برتنے کے الزام میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا جب کہ قتل کی دفعات بھی لگائے جانے کی امید ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں پارلیمانی کمیٹی کی تفتیش کی روشنی میں کی گئی ہیں، تفتیشی رپورٹ میں 21 اپریل 2019ء میں ایسٹر کے موقع پر کیے گئے خود کش حملوں کو روکنے میں پولیس افسران کی نااہلی اور ناکامی ثابت ہوگئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچوں اور ہوٹلوں پر خود کش حملوں میں 250 افراد ہلاک
واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تفتیش میں کہا گیا تھا کہ 21 اپریل کے خود کش حملوں سے متعلق بھارت کی جانب سے پہلے ہی خبردار کیے جانے کے باوجود سیکیورٹی حکام نے وارننگ کوسنجیدگی سے نہیں لیا اور سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ 250 افراد اپنی جانوں سے گئے۔