پروڈکشن آرڈرقانون میں ترمیم سے جمہوریت کا تصورختم ہوجائے گا خورشید شاہ

ارکان کوآمریت کی طرح روکنے کی کوشش پارلیمنٹ کی توہین ہوگی، خورشید شاہ

حکومت پارلیمنٹ کو تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے، خورشید شاہ: فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پروڈکشن آرڈرقانون میں ترمیم سے جمہوریت کا تصورختم ہوجائے گا۔


پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو جنرل ضیاء اورپرویز مشرف کی حکومت سمجھ کرجدوجہد کرنا ہوگی، ارکان کوآ مریت کی طرح روکنے کی کوشش پارلیمنٹ کی توہین ہوگی، پروڈکشن آرڈر منتخب ارکان کا حق ہے کسی کو چھیننے نہیں دیں گے، پروڈکشن آرڈر قانون میں ترمیم سے جمہوریت کا تصورختم ہوجائے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جن پر کرپشن کیسزنہیں انہیں دوسرے کیسزمیں پھنسایا جارہا ہے، حکومت کنٹرولڈ ڈیموکریسی چاہتی ہے، حکومت پارلیمنٹ کو تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے۔
Load Next Story