اے پی سی میں تمام جماعتوں کو دعوت دی جاتی تو بہتر ہوتا اویس نورانی
تمام پارٹیوں کو دعوت سے اے پی سی کے مزید بہتر نتائج برآمد ہوتے اور حقیقت کی وضاحت ہوتی، اویس نورانی
تمام پارٹیوں کو دعوت سے اے پی سی کے مزید بہتر نتائج برآمد ہوتے اور حقیقت کی وضاحت ہوتی، اویس نورانی فائل: فوٹو
جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں کو بھی کانفرنس میں بلایا جاتا تو اس کے مزید بہتر نتائج برآمد ہوتے اور حقیقت کی وضاحت ہوتی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے ذمے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کی صورت میں ملک بھر میں مساجد، مزارات اولیا، مدارس اور مارکیٹوں میں دھماکوں کا سلسلہ رک جاتا ہے تو ایسے ہر اقدام کی حمایت کرنا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے، مذاکرات سے پہلے حسین حقانی کے معاملے پر بات کرنے کی بھی ضرورت ہے۔