برطانیہ میں ملالہ یوسف زئی کے پوٹریٹ کو نمائش کے لئے رکھا جائے گا

نمائش کے بعد ملالہ یوسف زئی کے پورٹریٹ کی نیلامی ہوگی جس سے ہونے والی آمدن کو ملالہ فنڈ میں جمع کرایا جائے گا

ملالہ اور ان کی خاندان کے ساتھ پہلی ملاقات برطانیہ میں ہوئی جب ملالہ نے اسکول جانا شروع کیا تھا، مصور جوناتھن ییو

ملالہ یوسف زئی کے پوٹریٹ کو برطانیہ کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔

برطانوی تشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے ایک مشہور مصور جوناتھن ییو نے طالبان حملے میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسفزئی کا پوٹریٹ بنایا ہے جسے برطانیہ کے نیشنل پورٹریٹ گیلری میں نمائش کے لئے رکھا جائے گا، پوٹریٹ میں ملالہ کو اپنا ہوم ورک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ملالہ کی تصویر برطانوی مصور کی دوسرے مشہور شخصیات ڈامین ہرسٹ اور کیون سپیسی کی بنائی ہوئی تصاویر کے ساتھ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


برطانوی مصور جوناتھن ییو کی ملالہ اور ان کی خاندان کے ساتھ پہلی ملاقات برطانیہ میں ہوئی جب ملالہ نے اسکول جانا شروع کیا تھا، ملالہ کا کہنا تھا کہ اس تصویر میں حقیقی معنوں میں ان کی شخصیت کی عکاسی کی گئی ہے، نمائش کے بعد ملالہ یوسف زئی کے پورٹریٹ کی نیلامی ہوگی جس سے آنے والی آمدن کو ملالہ فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔

واضح رہے ملالہ یوسف زئی کے نام پر فنڈ کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کے لئے اقدامات کرنا ہے جب کہ ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل انعام کے لئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔
Load Next Story