پی آئی اے نے ایک سال سے گراؤنڈ ایئربس اے 320 طیارے کو پرواز کے قابل بنا لیا
پی آئی اے کے ماہرین نے مقامی وسائل اور اپنی مدد آپ کے تحت ایئربس اے 320 کو پرواز کے قابل بنایا
اس سے قبل ایک بوئنگ 777 طیارہ بھی ڈیڑھ سال سے زائد گراؤنڈ رہنے کے بعد گزشتہ ماہ درست حالت میں کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پاکستان ایئرلائنز نے ایک سال سے گراؤنڈ ایئربس اے 320 جہاز کوپرواز کے قابل بنا لیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے نے مقامی وسائل کی مدد سے ایک سال سے گراؤنڈ ایئربس اے 320 جہاز کو پروازکے قابل بنا لیا۔ طیارہ گزشتہ سال مئی سے ناکارہ حالت میں بے توجہی کا شکارتھا۔
سی ای او ائرمارشل ارشد ملک نے گزشتہ سال نومبر میں چارج سنبھالنے کے بعد تمام گراؤنڈ طیاروں کو قابل اڑان بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔
اس سے قبل ایک بوئنگ 777 طیارہ بھی ڈیڑھ سال سے زائد گراؤنڈ رہنے کے بعد گزشتہ ماہ درست حالت میں کر دیا گیا تھا۔