سندھ اور سمٹ بینک کے صدور طارق احسان اور بلال شیخ گرفتار

بلال شیخ نے اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیز کو ایک ارب 80کروڑ کا فراڈ قرضہ دیا، ذرائع

بلال شیخ نے اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیز کو ایک ارب 80کروڑ کا فراڈ قرضہ دیا، ذرائع فوٹو:فائل

نیب نے سندھ بینک کے صدر طارق احسان اور صدرسمٹ بینک بلال شیخ کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے سندھ بینک کے صدر طارق احسان اور سمٹ بینک کے صدر بلال شیخ کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ ہیڈ کریڈٹ ڈویژن سید ندیم الطاف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ بینک کے صدر طارق احسان کو کراچی سے اور صدر سمٹ بینک بلال شیخ کو لاہو ر سے گرفتار کیا گیا۔ بلال شیخ صدر سمٹ بینک پر الزام ہے کہ انہوں نے بے نامی کمپنیز کو ایک ارب 80 کروڑ کا فراڈ قرضہ دیا، بے نامی کمپنیاں اومنی گروپ کی تھیں اور ان کمپنیوں میں سرا کام اسٹاک اینڈ کیپیٹل ، پارک ویو اسٹاک اینڈ کیپیٹل اور ربی کون بلڈر اینڈ ڈویلپر شامل ہیں۔
Load Next Story