کینجھر جھیل میں زہریلا صنعتی پانی شامل ہورہا ہے ایم ڈی واٹر بورڈ

شہریوں کو زہرآلود پانی فراہم ہو نے کے امکان کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا ہے۔

قطب الدین کاکینجھرجھیل کا دورہ،مضرصحت پانی کی روک تھام کی ہدایت فوٹو: فائل

ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر قطب الدین شیخ نے کینجھر جھیل کا 5گھنٹے طویل دورہ کیا ۔

جس کے ذریعے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، ان کے ہمراہ ماہر ما حولیات ڈاکٹر احسان اللہ صدیقی ،ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز نجم عالم و دیگر افسران بھی تھے ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ان تمام جگہوں کا جائزہ لیا کہ جہاں سے کینجھر جھیل میں سیوریج اور صنعتوں کا زہریلا پانی داخل ہوتا ہے۔




اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسوس اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیاکہ گزشتہ دس سالوں سے باربار توجہ دلانے کے باوجود کے بی فیڈر اور دیگر قدرتی نالوں کے ذریعے کوٹر ی اور نوری آباد کی صنعتوں سے نکلنے والا زہریلا فضلہ کینجھر جھیل میں شامل ہونے کے علاوہ جھیل میں حید رآباد اور نوری آباد کے رہائشی علاقوں کا سیوریج بھی شامل ہورہا ہے۔

جس سے جھیل مسلسل آلودہ ہورہی ہے اس کی وجہ سے انسانی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں بالخصوص کراچی کے 2کروڑ سے زائد شہریوںکوکسی حد تک خطرناک صنعتی فضلے سے زہرآلود پانی فراہم ہو نے کے امکانات کو نظرانداز نہیںکیا جاسکتا، کے بی فیڈر میں شامل ہو نے والے مضر صحت پانی کی روک تھام کیلیے فوری نوعیت کے اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story