عدالت عظمیٰ و عالیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھایا جائے قبائلی عمائدین

فاٹا کی خواتین کے لیے قومی اسمبلی وسینیٹ میں 19نشستیں مخصوص کی جائیں


Online September 12, 2013
فاٹا کی خواتین کے لیے قومی اسمبلی وسینیٹ میں 19نشستیں مخصوص کی جائیں. فوٹو اے ایف پی

کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ فاٹا تک بڑھانے اورفاٹا کی خواتین کے لیے قومی اسمبلی وسینیٹ میں نشستیں مخصوص کرنے کا مطالبہ کیا اورفاٹا گرینڈ اسمبلی سے منظور شدہ 19نکات سے مکمل اتفاق کیا ہے۔

پارا چنار پریس کلب میں بھٹوفائونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور بھٹوفائونڈیشن حامد حسین طوری نے کہا کہ ہائی کورٹ کا دائرہ فاٹا تک نہ بڑھانا سینیٹ وقومی اسمبلی میں فاٹا کی خواتین کے لیے نشستیں مخصوص نہ کرنا قبائل کے ساتھ زیادتی ہے۔



مقررین نے فاٹا گرینڈ اسمبلی سے منظور شدہ 19 نکات سے مکمل اتفاق کیا جن میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح فاٹا کے لوگوں کوبھی ان کے بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں