افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق
گزشتہ روز طالبان جنگجوؤں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت 40 سالہ رائن سارٹر کے نام سے ہوگئی
بم دھماکے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو : فائل
افغانستان میں مصروف ترین شاہراہ پر زور دار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کی مصروف شاہراہ کے کنارے نصب بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے وقت ایک ٹرک سڑک سے گزر رہا تھا جس میں 30 افراد سوار تھے۔
ریسکیو اداروں نے بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یہ پڑھیں : افغانستان میں طالبان جنگجؤوں کے ساتھ مقابلے میں امریکی فوجی ہلاک
قندھار پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بم دھماکا طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا۔ دوحہ میں افغان امن مذاکرات کے باوجود افغانستان میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز فریاب کے علاقے میں طالبان جنگجوؤں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت 40 سالہ جی رائن سارٹر کے نام سے ہوئی ہے۔