بی سی سی آئی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث چاروں کھلاڑیوں کو سزائیں سنادی
انکیت چوان اور سری ساتھ پر تاحیات پابندی جبکہ اجیت جنڈیلہ اور امیت سنگھ پر 5،5 سال کی پابندی عائد کردی۔
انکیت چوان اور سری ساتھ پر تاحیات پابندی جبکہ اجیت جنڈیلہ اور امیت سنگھ پر 5،5 سال کی پابندی عائد کردی۔ فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث 4 کھلاڑیوں سری سانتھ، اجیت چندیلا ، امیت سنگھ اور انکیت چوون کو سزائیں سنادی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث انکیت چوان اور سری ساتھ پر تاحیات پابندی عائد کردی، جبکہ اجیت جنڈیلہ اور امیت سنگھ پر 5،5 سال کی پابندی عائد کی گئی، تاہم سدھات ترویدی پر ایک سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی ہے۔
اس سے قبل بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ کے چیف روی سوانی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بورڈ کو رپورٹ پیش کی تھی، جس میں راجستھان رائلز کے کرکٹرز سری سانتھ، اجیت چنڈیلا، انکیت چون اور امیت سنگھ کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔