لاہور میں سنگ دل بیٹے کے ماں پر کلہاڑیوں سے وار
زخمی ماں نے اپنے بیٹے کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا، ڈولفن پولیس
ماں نے منت سماجت کر کے بیٹے کو ڈولفن اسکواڈ کی حراست سے چھڑوا لیا (فوٹو: فائل)
شاہدرہ میں ناخلف سنگدل بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے لہو لہان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ناخلف بیٹے نے ماں پر کلہاڑی کی مدد سے بہیمانہ تشدد کیا اور کلہاڑیوں کے پے در پے وار سے ماں کو لہولہان کر ڈالا۔ خبر ملتے ہی ڈولفن پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ماں پر تشدد کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
ڈولفن ذرائع کے مطابق ظالم بیٹے کے ماں پر کلہاڑیوں سے وار کی خبر ملتے ہی اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور ماں کو زخمی کرنے والے ملزم کو حراست میں لیا تو ماں کی ممتا جاگ اٹھی اور اس نے کہا کہ میرے بیٹے کو کچھ نہ کہیں۔
زخمی ماں نے اپنے بیٹے کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بھی انکار کیا اور اس نے منت سماجت کرکے بیٹےکو چھڑوا لیا۔