بھارتی پیرا ملٹری فورس کی گاڑی کو حادثہ ایک افسر ہلاک اور 2 زخمی
تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیرا ملٹری افسر کے ڈرائیور اور باڈی گارڈ کو شدید چوٹیں آئیں
تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیرا ملٹری افسر کے ڈرائیور اور باڈی گارڈ کو شدید چوٹیں آئیں۔ فوٹو : بھارتی میڈیا
بھارتی دارالحکومت میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی اور کار کے تصادم میں ایک افسر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی دہلی کے علاقے گریٹر کیلاش میں پیرا ملٹری فورس (CRPF) کے افسر ڈرائیور اور باڈی گارڈ کے ہمراہ اپنے دفتر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار سے خوفناک تصادم ہوگیا۔
کار تصادم میں سرکاری گاڑی میں سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم پیرا ملٹری افسر 24 سالہ نریندر دوران علاج زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا جب کہ ڈرائیور 36 سالہ ونود کمار اور اہلکار 38 بابو یادیو زیر علاج ہیں۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے افسر کی ہلاکت پر سرکاری گاڑی کو ٹکر مارنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، نوجوان نوائیڈا کے معروف بزنس مین کا بیٹا اور مقامی کالج کا طالب علم ہے۔