کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر دھماکا 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، پولیس

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ، پولیس فوٹوفائل

مشرقی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کی خبر ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا۔
Load Next Story