اہم مقدمات کی سماعت کیلیے سپریم کورٹ کے 7 بینچ تشکیل

لاپتہ افراد، کراچی بدامنی، راجا پرویز کیخلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت ہوگی

لاپتہ افراد، کراچی بدامنی، راجا پرویز کیخلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت ہوگی.فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان نے آج سے شروع ہونیوالے ہفتے کیلیے سپریم کورٹ کے 7 بینچ تشکیل دیے ہیں۔

چیف جسٹس کوئٹہ اور کراچی میں مقدمات کی سماعت کریں گے، رواں ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد، کراچی بدامنی، بلوچستان امن و امان، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی جائے گی۔ پرنسپل سیٹ پر 3 بینچ سماعت کریں گے، چیف جسٹس رواں ہفتے کراچی اور کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کے لیے ترتیب دیے گئے 2 مختلف بینچوں کی سر براہی کریں گے۔




جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس اعجاز احمدچوہدری اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بینچ نمبر ون، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل بینچ نمبر 2 ، جسٹس میاں چاقب نثار اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل بینچ نمبر 3 ہے۔ 17ستمبرکو جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل 2رکنی بینچ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ آئی این پی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں تھری جی لائسنس کی نیلامی، لوڈشیڈنگ، سی این جی لائسنس کیس،رینٹل پاور پروجیکٹ کیس کی سماعت بھی ہوگی۔
Load Next Story