بھارتی نژاد امريكی خاتون نے مس امريكا 2014 كا ٹائٹل جیت لیا

نینا ڈاوولری اس سے پہلے مس نیویارک کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

نینا ڈاوولری اس سے پہلے مس نیویارک کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ فوٹو رائٹرز

بھارتی نژاد امريكی خاتون نینا ڈاوولری نے مس امريكا 2014 كا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


مس امریکا 2014کا تاج سجانے والی 24 سالہ نینا ڈاوولری پہلی بھارتی خاتون ہیں جنہوں نے ایوارڈ اپنے نام کیا، اس موقع پر نینا نے اسٹیج پر کلاسیکل رقص پیش کرکے ججز کے دل جیت لئے، نیویارک میں ہونے والے اس مقابلے میں 53 حسیناوں نے شرکت کی، نینا پیشے کے لحاط سے ڈاکٹر ہیں اور وہ اس سے پہلے مس نیویارک کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔
Load Next Story