پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 21 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز
زلزلے کا مرکز سوات سے 20 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز۔ : فوٹو: فائل
شہر میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سوات سے 20 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔