مظفرگڑھ میں پستول کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئے نو عمر لڑکا جاں بحق

عبداللہ اور اس کا کزن لوڈ پستول کے ساتھ منفرد سیلفی بنانے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس

عبداللہ اور اس کا کزن لوڈ پستول کے ساتھ منفرد سیلفی بنانے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس ۔ فوٹو: فائل

پستول کے ساتھ سیلفی بنانے کے دوران اچانک گولی چلنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

منفرد سیلفی بنانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ واقعہ اس وقت رو نما ہوا جب مظفر گڑھ کے 14 سالہ نو عمر عبد اللہ سیلفی بنانے کے دوران اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہو گیا۔


پولیس کے مطابق عبداللہ اپنے عزیز کے ہمراہ بھٹہ پور گاؤں گیا تھا جہاں وہ اور اس کا کزن لوڈ پستول کے ساتھ منفرد سیلفی بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ٹریکر دبنے سے گولی چل گئی جوکہ عبدللہ کو جا لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثاتی واقعے کے پیش نظر عبداللہ کے گھر والوں نے کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں منفرد سیلفی بنانے کا جنون ایک ذہنی بیماری تصور کیا جارہا ہے۔ اب تک بہت سے لوگ سیلفی بنانے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Load Next Story